31 جولائی 2012 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کے دشمنوں نے داخلی ایجنٹوں کو استعمال کرکے شام کے امن وثبات و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

ابنا: صدر بشار اسد نے جو فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں شام کی فوج کی سڑسٹھویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ دشمنوں نے داخلی ایجنٹوں کی مدد سے شام کی ترقی اور توانائيوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ہے اور دشمن نہيں چاہتا کہ شام ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی فوج اپنے ملک اور ملت کی حفاظت کے لئے جانفشانی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل اور کامیابی شام کی فوج کے نصیب میں ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے میں شام کی فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ مسلح افواج اپنی ان قربانیوں سے ملک میں امن استحکام لا رہی ہیں۔ صدر بشار اسد نے اپنی مسلح افواج سے کہا کہ اسی طرح دشمن کا صفایا کرتی رہیں اور ملک کو دہشتگردی سے نجات دلائيں۔  .......

/169